Quran-Parawise-Topics
قران مجید کے پاروں کے اعتبار سے مختصر عنوانات 🛑پہلا پارہ اس پارے میں پانچ باتیں ہیں: 1۔اقسام انسان 2۔اعجاز قرآن 3۔قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام 4۔احوال بنی اسرائیل 5۔قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام 1۔اقسام انسان تین ہیں: مومنین ، منافقین اور کافرین۔ مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں: ۱۔ایمان بالغیب ۲۔اقامت صلوۃ ۳۔انفاق ۴۔ایمان بالکتب ۵۔یقین بالآخرۃ منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں: جھوٹ، دھوکا، عدم شعور، قلبی بیماریاں، سفاہت، احکام الٰہی کا استہزائ، فتنہ وفساد، جہالت، ضلالت، تذبذب۔ اور کفار کے بارے میں بتایا کہ ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔ 2۔اعجاز قرآن: جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انھی حروف سے تمھارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔ 3۔قصۂ حضرت آدم علیہ السلام : اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا، فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا، اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السالم کو علم دینا، فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا، فرشتوں سے آدم علیہ ال...